عمران نے جسے چور کہا اسی کے امیداوار کو ووٹ دے رہے ہیں، طلال چوہدری

عمران نے جسے چور کہا اسی کے امیداوار کو ووٹ دے رہے ہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ہے کہ کہا کہ آصف زرداری جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجارہے ہیں، تبدیلی کی بات کرنے والے آج زرداری کے امیدوار کو ووٹ دے رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ایک جمہور الیون ہے اور ایک جمہورا الیون ہے، عمران خان نے جسے چور کہا انکے سینیٹر اسے ہی ووٹ دینے جارہے ہیں، کبھی طاہرالقادری سے تو کبھی بلوچستان جا کر ہاتھ ملاتے ہیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان اورزرداری کٹھ پتلی الیون کےاوپنرہیں، یہ چاہتے ہیں ووٹ کا تقدس نہ ہو ڈرائنگ روم سیاست چلتی رہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ عوام نےلاہور، چکوال، کوٹ مومن، لودھراں میں فیصلہ دے چکے ہیں، آج سینیٹ کے الیکشن میں بھی عوام اپنا فیصلہ دے دیں گے، جو پیسے کے زور پر یا کسی اور طریقے سے سینیٹر بنے ان سے رابطہ نہیں کیا۔