جماعت اسلامی نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کرد یا

جماعت اسلامی نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کرد یا

اسلام آباد: جماعت اسلامی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کی حمایت کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی کی طرف سے رضا ربانی چیئرمین سینٹ کے امیدوار ہوئے تو جماعت اسلامی انہیں ووٹ دے گی۔
مگر پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کا نام سامنے آنے پر جماعت اسلامی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعلان کیاجس کے بعد جماعت اسلامی کے 2 ووٹ راجہ ظفرالحق کو پڑیں گے۔جماعت اسلامی کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن نے 53 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کردیا۔