شطرنج کے مہرو! تم جیتے نہیں ، تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے، مریم نواز

شطرنج کے مہرو! تم جیتے نہیں ، تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے، مریم نواز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد میدان میں آ گئیں ہیں اور بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ شطرنج کے مہرو! تم جیتے نہیں ، تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے۔ ذرا عوام کے سامنے تو آو۔

5a84012efc00fb6e3a7247b9b6dbcc80


مریم نواز نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ”زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری ،تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے “۔

91b1e03b82f9c407fe348fed9890747b



واضح رہے کہ ´ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اپوزیشن اتحاد کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی نے جیت لیاہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے تاہم ایسی صورتحال میں ن لیگ کو بڑی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔