آج بالادست طبقے نے بے نظیر، ذوالفقار علی بھٹو کو شکست دی: میر حاصل بزنجو

آج بالادست طبقے نے بے نظیر، ذوالفقار علی بھٹو کو شکست دی: میر حاصل بزنجو

اسلام آباد: نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ آج شہید بے نظیر نہیں جیتیں، ذوالفقار علی بھٹو نہیں جیتا، بالادست طبقہ جیتا۔

میر حاصل بزنجو نے کہا کہ آج مجھے یہاں اس ہاؤس میں بیٹھتے ہوئے شرم آتی ہے، آج پارلیمنٹ مکمل طور پر ہار چکی۔ پارلیمنٹ جیت جاتی، بینظیر بھی جیت جاتیں اور بھٹو بھی جیت جاتا اگر رضا ربانی کو چیئرمین بناتے۔ آپ لوگوں نے رضا ربانی کو کہا کہ مسلم لیگ ن کا نمائندہ ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میر حاصل بزنجو کو ہدایت کی کہ وہ صرف مبارکباد دیں تقریر کیلئے بعد میں وقت دیا جائے گا، جس پر انہوں نے کہا کہ آج کس کو مبارک باد دوں، اس بلڈنگ کو گرانے کے بعد بلوچستان کا نام لیا جا رہا ہے۔ آپ نے کے پی اسمبلی کو منڈی بنا دیا، صوبائی اسمبلیوں کو منڈی بنا دیا گیا، اس ملک میں جمہوریت کو چلنے دیں۔