ایران میں انسانی حقوق کی وکیل کو 38سال قید، 148کوڑوں کی سزا سنادی گئی

ایران میں انسانی حقوق کی وکیل کو 38سال قید، 148کوڑوں کی سزا سنادی گئی
کیپشن: Image by Press from

تہران: ایران میں عدالت نے انسانی حقوق کی وکیل نسرین ستودہ کو 38برس قید اور 148کوڑے مارنے کی سزا سنادی۔

ایرانی حکام نے نسرین ستودہ کو ملکی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے قید اور کوڑوں کی سزا سنائی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے انسانی حقوق کی سرگرم کارکن کو ایسی سزا دینے کی مذمت کی ہے۔

نسرین کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان پر ملک کے خلاف معلومات پھیلانے، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف بولنے اور جاسوسی کرنے کے الزامات تھے۔

نسرین کو 2010اور 2013میں ملکی سلامتی کے خلاف سازش اور پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں قید کی سزا ہوئی تھی۔