جنگی جنون میں بھارت پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر

جنگی جنون میں بھارت پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

نئی دہلی : جنگی جنون اور خطہ میں حکمرانی کے خواب میں مبتلا بھارت دنیا میں اسلحہ کا دوسرا بڑا خریدار بن گیا۔ فروخت ہونے والے اسلحہ کا کل 9.5فیصد بھارت خریدتا ہے۔


تفصیلات کے مطابق بھارت 58 فیصد اسلحہ روس اور 15 فیصداسرائیل اور 12 فیصد امریکہ سے خریدتا ہے۔ گلوبل تھنک ٹینک سٹاک ہوم انٹرنیشنل ریسرچ انسٹیٹیو ٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نومبر میں 59 ارب کی لاگت سے رافیل طیارے بھی خریدے گا۔ جبکہ بھارت روس سے 40 ارب مالیت کا ایس 400 ،میزائل سسٹم خریدے گا۔