پاکستان نے تباہ کن ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاکستان نے تباہ کن ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
کیپشن: Image Source : ISPR

اسلام آباد :پاک فضائیہ نے بھارت کی نیندیں حرام کرتے ہوئے ایک اور ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ،ترجمان پاک فوج کے مطابق میزائل کا تجربہ جے ایف 17تھنڈر کے ذریعے کیا گیا ۔

 

پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جے ایف17سے داغے گئے ملکی ساختہ میزائل نے 100فیصد درستگی کیساتھ ہدف کونشانہ بنایا، ساختہ میزائل طویل فاصلے تک مارکرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر سے ملکی ساختہ میزائل کا تجربہ عظیم سنگ میل ہے، قابل فخرسائنسدانوں ، انجینئرز کی شبانہ روز محنتوں اور صلاحیتوں کی وجہ سے یہ ہدف مکمل ہوا۔

 

 

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرز کو ملکی سطح پر تیار کیے جانے والے جدید میزائل سے لیس کردیا گیا، ملکی ساختہ میزائل کے شامل ہونے سے روشنی اور اندھیرے میں اہداف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی حاصل ہوگئی۔ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے سائنسدانوں اور انجیئنئرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کیا۔ ان کا کہناتھا کہ میزائل کا ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنانا ماہرین کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

 

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگر اگر کسی دشمن ملک نے جارحیت مسلط کرنے کی کوشش بھی کی تو اسے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے رواں سال کے پہلے ماہ کی 31 تاریخ کو ایک اور نصراللہ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو دورانِ پرواز ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ تجربے کے دوسرے مرحلے میں دوران پرواز اور ہدف تک پہنچنے میں صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا جو کامیاب رہا۔