بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طبیعت کے حوالے سے ہوئی:مریم نواز

بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طبیعت کے حوالے سے ہوئی:مریم نواز
کیپشن: image by facebook

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طبیعت کے حوالے سے ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے والد کی عیادت کے لیے وقت نکالا جس پر ان کی بہت شکرگزار ہوں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کا سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ رویہ سب کے سامنے ہے ، بلاول کا کل ٹوئیٹر پر بھی شکریہ ادا کیا اور آج بھی کیا ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ تعلیم کا قوموں کی ترقی میں اہم کردار ہوتا جس کو ہم سب کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔