یو اے ای سے ایک ارب ڈالرز موصول زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب96 کروڑ ڈالر ہوگئے

یو اے ای سے ایک ارب ڈالرز موصول زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب96 کروڑ ڈالر ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز موصول ملکی  زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب96 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ 

  ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں، مزید ایک ارب ڈالرز آئندہ ماہ منتقل ہوں گے جب کہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب96 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوئے تھے جب کہ سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے پیکیج کی فراہمی بھی مکمل ہوگئی ہے۔