حکومت کا وسیم اکرم ، وقار یونس ، یاسر شاہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈز دینے کا اعلان

حکومت کا وسیم اکرم ، وقار یونس ، یاسر شاہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈز دینے کا اعلان
کیپشن: image by cricinfo
سورس: image by cricinfo

اسلام آباد : پاکستانی حکومت نے سابق کرکٹرز وقار یونس ، وسیم اکرم اور یاسر شاہ کے لیے اعلیٰ ترین سول ایوارڈز کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت نے سابق کرکٹرز وقار یونس اور وسیم اکرم  کے لیے ستارہ امتیاز کا اعلان کیا ہے جوکہ رواں ماہ ایک تقریب کے دوران دیئے جائیں گے۔

وقار یونس اور وسیم اکرم کو کرکٹ کی دنیا میں شاندار کارکردگی پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا جبکہ بہترین خدمات پر یاسر شاہ کو ملٹری کے دوسرے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا۔