واٹس ایپ نے صارفین کو سنجیدہ وارننگ جاری کردی

واٹس ایپ نے صارفین کو سنجیدہ وارننگ جاری کردی
کیپشن: image by facebook

لاہور :واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو ایپ سے متعلق دیگر ورژن کے استعمال سے روکنے کیلئے وارننگ جاری کردی ہے۔

 اس حقیقت سے انکار نہیں کہ آج کی دنیا میں واٹس ایپ دنیا کی سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ ایپ ہے، جس کے دنیا بھر میں اربوں صارف موجود ہیں۔

صارف کی اسی تعداد کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور انہیں کسی بھی ہیکنگ سے بچانا واٹس ایپ کیلئے سب سے مشکل اور وقت طلب مرحلہ ہے۔ بہتر سہولیات اور صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کیلئے واٹس ایپ کی جانب سے گاہے بگاہے مختلف وارننگز بھی جاری کی جاتی ہیں۔

تاہم حالیہ دنوں میں دیکھا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو مہیا کی جانے والی معلومات اور احتیاطی تدابیر کے باوجود صارفین کی کچھ تعداد غیر محفوظ واٹس ایس کے دیگر ورثنز کو استعمال کر رہی ہے، جس سے صارفین کا ڈیٹا ہیک ہونے کے قریب اور معلومات غیر محفوظ ہاتھوں تک منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔