حکومت چند ووٹوں کے سہارے کھڑی ہے، قمر زمان کائرہ

حکومت چند ووٹوں کے سہارے کھڑی ہے، قمر زمان کائرہ
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جب چاہےمل کر حکومت گرا سکتی ہے،  عمران خان  سےتو ان کے اتحادی بھی ناراض ہیں ۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں کہا  کہ تحریک انصاف کی  حکومت چند ووٹوں کے سہارے کھڑی ہے۔ عمران خان  نے جو وعدے کیے تھے ان کی تکمیل کرتے نظر نہیں آ رہے ،  مہنگائی میں 40 فیصد اضافہ ہو گیا،  پاکستان کے لوگوں کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی پہلے بھی احتسابی عمل سے گزر چکی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دو الگ جماعتیں ہیں جن  کے  الگ الگ نظریات ہیں ہم اپوزیشن کے دوران چند ایشوز پر اکٹھے ہوئے  ہیں۔ یوٹرن پی ٹی آئی  قیادت کی  پالیسی ہے پیپلز پارٹی کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں دعویٰ سے کہہ سکتا ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان نے میثاق جمہوریت نہیں پڑھا۔ میثاق جمہوریت کو آگے بڑھانے کے لیے ہمارا اتفاق ہوا ہے۔ میثاق جمہوریت کے چند ایک نکات ہیں جس پر عمل درآمد ہونا رہ گیا ہے۔