ماضی کی معروف کار کمپنی نے دوبار ہ پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

ماضی کی معروف کار کمپنی نے دوبار ہ پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد:جاپان کی حکومت اور معروف کمپنی مٹسوبشی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران جاپانی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیمی ہائیڈ نے سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ملاقات میں مٹسو بشی کے پاکستان میں تعینات کنٹری ہیڈ، مشیر تجارت عبدالرزاق داد اور انرجی ٹاسک فورس کے سربراہ بھی شریک تھے۔ کیمی ہائیڈ نے وزیراعظم نے سرمایہ کاری کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

ان کا کہنا تھا پاکستان میں سرمایہ کاری کا تجربہ انتہائی شاندار رہا،موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث جاپان کی حکومت نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے جاپانی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کریں گے۔