ڈبلیو ای ایف نے حماد اظہر کا نام نوجوان عالمی رہنماﺅں کی فہرست میں شامل کرلیا

ڈبلیو ای ایف نے حماد اظہر کا نام نوجوان عالمی رہنماﺅں کی فہرست میں شامل کرلیا

جنیوا:عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف)نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا نام نوجوان عالمی رہنماﺅں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

ورلڈ اکنامک فورم نے نوجوان عالمی رہنماﺅں کی فہرست جاری کی جس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا نام بھی شامل کیا گیا۔عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں حماد اظہار کا نام 114نوجوان عالمی رہنماﺅں کے ساتھ شامل کیا گیا، انہیں ادارے کی جانب سے یہ اعزاز کم عمر وزیر بننے اور اچھے انداز سے سیاسی خدمات انجام دینے پر دیا گیا۔

بین الاقوامی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں اگر جنوبی ایشیا کی بات کی جائے تو حماد اظہر کو دوسرا نمبر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستانی خاتون صحافی کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نوجوان عالمی رہنما کی فہرست میں نام شامل ہونا میرے لیے بہت فخر کی بات ہے۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ای ایف کی جانب سے یہ اعزاز چالیس سال سے کم عمر ایسے شخص کو دیا جاتا ہے جو سول سوسائٹی، ثقافت، کلچر، کاروبار یا سرکاری سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے۔