فیس بک انتظامیہ کی پاکستان کو کوروناوائرس سے آگاہی کیلئے تعاون کی پیشکش  

فیس بک انتظامیہ کی پاکستان کو کوروناوائرس سے آگاہی کیلئے تعاون کی پیشکش  


اسلام آباد :فیس بک انتظامیہ نے پاکستان کو کورونا وائرس کے سلسلے میں آگاہی کے لئے تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی فیس بک انٹرنیشنل کے وفد سے ملاقات ہوئی۔

فیس بک انٹرنیشنل کے وفد میں نمائندہ برائے گورنمنٹ اینڈ پبلک ایڈوکیسی جولن ذو اور صارم عزیز شامل تھے۔ ترجمان وزارتِ صحت نے بتایا کہ  فیس بک کے وفد سے کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران وفد نے کورونا وائرس کے سلسلے میں آگاہی کے لئے تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کی اور  جولن ذو نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا دیا جائے گا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں تقریبا 41 ملین سے زیادہ لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین فیس بک کے پلیٹ فارم پر موجود ہیں، فیس بک انٹرنیشنل کے تعاون سے پاکستان میں لوگوں کو آگاہ کرنے میں بہت مدد ملے گی۔