پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

اسلام آباد: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی گئی ،الیکشن کمیشن نے درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،وکیل محمد اسلم خان نے کہاکہ کراچی الیکشن ٹربیونل میں بھی کیس زیرسماعت ہے،ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ ایسی روایت نہیں چاہتے کہ بغیر ثبوت نااہلی کی درخواست دائر کی جائے۔الیکشن کمیشن نے درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی۔