پورے سعودی عرب میں لاک ڈائو ن کا فیصلہ

پورے سعودی عرب میں لاک ڈائو ن کا فیصلہ

جدہ :کرونا وائر س کے خطرے کے پیش نظر سعودی حکومت نے اگلے 72 گھنٹے بعد پورے ملک کو لاک ڈائون کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔


سعودی حکومت نے تمام عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کو 72 گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنےکی ہدایت کردی، سعودی اقامہ اور ریذیڈینسی رکھنے والے پاکستانیوں کو بھی 72 گھنٹوں میں وطن واپس آنے کی ہدایت کردی گئی ہے، سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد قومی ایئر لائن پی آئی اے نے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کردیے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایئرلائن نے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کردیے ہیں، اضافی پروازوں سے پاکستانی شہریوں کو سفری سہولت فراہم کی جائےگی۔