لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کوصرف 151 رنز کا ہدف

لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کوصرف 151 رنز کا ہدف

کراچی: پاکستان سپر لیگ فائیو کے اہم  میچ میں لاہور قلندرز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف 150 رنز  اسکور کیے۔ 

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے لاہور قلندرز کے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنر فخر زمان اور کپتان سہیل اختر نے کیا۔فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور عمید آصف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ بین ڈنک بھی آج چھکوں کی بارش کرنے میں ناکام رہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 49 گیندوں پر 68 سکور بنائے اور محمد ارشد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پانچویں آؤٹ ہونے کھلاڑی سمت پٹیل تھے، انہوں نے صرف پانچ رنز بنائے۔ جبکہ محمد حفیظ نے 22 گئندوں میں تین چھکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے عمید یوسف اور ارشد اقبال نے 2، 2 وکٹیں اور جورڈن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں کراچی کنگز کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور قلندرز سکواڈ: فخر زمان، سہیل اختر (کپتان)، کرس لین، بین ڈنک، محمد حفیظ، سمت پٹیل، ڈیوڈ وائز، دلبر حسین، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، فیضان خان

کراچی کنگز سکواڈ: شرجیل خان، بابر اعظم، ایلکس ہیلز، عمید آصف، افتخار احمد، والٹن، عماد وسیم (کپتان)، محمد عامر، کرس جورڈن، اسامہ میر، ارشد اقبال