سینیٹ چیئرمین انتخاب: پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے لگانے پر اپوزیشن کا احتجاج

سینیٹ چیئرمین انتخاب: پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے لگانے پر اپوزیشن کا احتجاج
کیپشن: سینیٹ چیئرمین انتخاب: پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے لگانے پر اپوزیشن کا احتجاج
سورس: file

 اسلام آباد: سینیٹ میں پولنگ بوتھ میں کیمرے لگائے جانے پر  سینٹ اجلاس سے قبل  ایوان میں اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر اراکین پولنگ بوتھ پہنچ گئے۔

کیمرے برآمد ہونے پر رضا ربانی ، مشاہد حسین سید، ڈاکٹر مصدق ملک ، شازیہ مری ،مصطفیٰ نواز کھوکھر اور اراکین پولنگ بوتھ پہنچ گئے ۔مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ پولنگ بوتھ میں کیمرہ اور مائیکروفون بھی لگائے گئے تھے۔

مصدق ملک نے کہا کہ  بتایا جائے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے کس لیے لگائے گئے۔ سیکرٹری سینٹ اور دیگر حکام نے نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی۔اپوزیشن کے احتجاج کے بعد پریذائیڈنگ افسر نے نیا پولنگ بوتھ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوتا ہے۔ سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پولنگ جمعہ کے بعد تین بجے شروع ہوگی۔