عمران خان نے سینیٹرز سے اربوں روپے لیے: شاہد خاقان عباسی

عمران خان نے سینیٹرز سے اربوں روپے لیے: شاہد خاقان عباسی
کیپشن: عمران خان نے سینیٹرز سے اربوں روپے لیے: شاہد خاقان عباسی
سورس: file

اسلام آباد:  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  ‏عمران خان  سینیٹرز سے اربوں روپے لےچکے ہیں۔‏صادق سنجرانی 14 ووٹ کہاں سے لے کر آئے تھے، یہ معمہ ابھی حل نہیں ہوا۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ‏حکومتی بنچ پر تین ایسےٹھیکیدار ہیں جو پیسے دے کر آئے ہیں۔‏حکومت نے ان پر کرپشن کا الزام لگایا، اور آج اسی جماعت کے سینیٹر بنے ہیں۔‏ان تینوں افراد پر حکومت نے ملتان میٹرو کا کیس بنایا تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ‏ماضی میں بہت سے تماشے دیکھے ہیں، یہ بھی دیکھ لیں گے۔‏ایوان کی تضحیک کرنا مناسب بات نہیں۔ڈپٹی چیئرمین کے حکومتی امیدوار نے 2018میں ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

‏ڈپٹی چیئرمین  کے حکومتی امیدوار ن لیگ کے پارلیمانی کمیٹی کے رکن ہیں۔‏مرزا محمد آفریدی نے 2018میں ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔‏ملک کا نقصان ہورہا  ہے ،سیاست بدنام ہورہی ہے اورحکومت دیکھ رہی ہے۔

قبل ازیں احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس پر سماعت کے دوران وکلا ہڑتال پر عدالت نے سخت ریمارکس دیے ۔کہا ایک مہینہ ہو گیا ہم تاریخیں دے کر چلے جاتے ہیں،سرکار کے خرچے پر ہم سب یہاں آکر صرف تاریخ دیتے ہیں،سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ میں وکلا پیش ہو رہے ہیں۔عدالت نے شاہد خاقان کے وکیل کے پیش ہونے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔