شہزادہ ولیم نے شاہی خاندان پر نسل پرستی کے الزامات کو مسترد کر دیا

شہزادہ ولیم نے شاہی خاندان پر نسل پرستی کے الزامات کو مسترد کر دیا
کیپشن: شہزادہ ولیم نے شاہی خاندان پر نسل پرستی کے الزامات کو مسترد کر دیا
سورس: file

 لندن:برطانوی شہزادہ ولیم نے اپنے بھائی اور بھابھی کی جانب سے شاہی خاندان پر نسل پرستی کے لگائے الزامات کو مسترد کر دیا ۔

لندن میں ایک سکول کے دورے پر صحافی کے سوال پر شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان بالکل نسل پرست نہیں ۔  جلدشہزادہ ہیری سے رابطہ کروں  گا۔

تین روز قبل ، شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے مشہور ٹی وی شخصیت اوپرا ونفری کو دیے گئے انٹرویو نے برطانیہ سمیت دنیا بھر میں ہل چل مچا دی تھی ۔ میگھن نے انٹرویو میں شاہی خاندان پر متعصب ہونے کا الزام لگایا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان نے ان کے بیٹے ، آرچی کو شہزادے کا ٹائٹل دینے سے انکار کیا ، شاہی خاندان کو تحفظات تھے کہ ان کے بچے کی رنگت کتنی کالی ہو گی ۔

اس سے قبل ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے اپنے پوتے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے عائد الزامات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ساری صورتحال میرے لئے پریشانی کا باعث ہے ، ان معاملات کو خاندانی طور پر ہی حل کیا جائے گا ۔

خیال رہے کہ میگھن مارکل نے گزشتہ دنوں امریکا کی مشہور ٹیلی وژن میزبان اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہی خاندان پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے عالمی سطح پر ایک طوفان کھڑا کر دیا تھا ۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے نسلی تعصب سمیت دیگر الزامات عائد کئے تھے ۔