سعودی عرب: بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 17 مئی تک توسیع

سعودی عرب: بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 17 مئی تک توسیع
کیپشن: سعودی عرب: بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 17 مئی تک توسیع
سورس: file

ریاض: سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں مئی تک توسیع کردی ہے ۔

عرب میڈیا کےمطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی وجہ سے معطل بین الاقوامی فضائی آپریشن پر پابندی میں 17 مئی تک توسیع کردی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں چلائی جائیں گی۔

سعودی حکومت نے پہلے جنوری اور پھر 31 مارچ سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا لیکن اب سول ایوی ایشن کے سرکلر میں تاریخ مزید بڑھائی گئی ہے۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے تصدیق کی کہ اس سلسلے میں مقامی ائیرپورٹس کو سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے کہ اب بین الاقوامی پروازیں 31 مارچ کے بجائے 17 مئی سے پرواز کریں گی۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہناہے کہ جن ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال اب بھی خراب ہے وہاں کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کیا جاسکتا ہے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ سعودی عرب میں کورونا وبا کی وجہ سے بند لوکل فضائی آپریشن تیزی سے بحال کیا گیا ہے اور ملک بھر میں مقامی سطح پر ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔