فارن فنڈنگ کیس، وزیراعظم کی اپیل پر سماعت 18 مارچ کو ہوگی 

فارن فنڈنگ کیس، وزیراعظم کی اپیل پر سماعت 18 مارچ کو ہوگی 
کیپشن: فارن فنڈنگ کیس، وزیراعظم کی اپیل پر سماعت 18 مارچ کو ہوگی 
سورس: file

اسلام آباد : فارن فنڈنگ کیس کے خلاف وزیراعظم عمران خان کی سپریم کورٹ میں اپیل سماعت کے لئے مقرر  کردی گئی ہے ۔

فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم  عمران خان نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل  کی تھی۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی  میں   سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ 18 مارچ کو کیس کی سماعت کریگا۔ اس سلسلے میں رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کرنے کا معاملہ الیکشن کمیشن میں کوئی سیاسی مخالف جماعت نہیں بلکہ تحریک انصاف کے اپنے بانی اراکین میں سے ایک اکبر ایس بابر سنہ 2014 میں لے کر آئے تھے۔

اکبر ایس بابر نے الزام عائد کیا  تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکیوں سے بھی فنڈز حاصل کیے، جس کی پاکستانی قانون اجازت نہیں دیتا۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ مبینہ طور پر ممنوعہ ذرائع سے پارٹی کو ملنے والے فنڈز کا معاملہ اُنھوں نے سنہ 2011 میں پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے سامنے اٹھایا تھا اور یہ کہا تھا کہ پارٹی کے ایک اور رکن جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس معاملے کو دیکھے لیکن اس پر عمران خان کی طرف سے کوئی کارروائی نہ ہونے کی بنا پر وہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں لے کر گئے۔