ایک دفعہ پھر چیئرمین سینٹ الیکشن میں سینیٹر کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا

ایک دفعہ پھر چیئرمین سینٹ الیکشن میں سینیٹر کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا

اسلام آباد :کون بنے گا چیئرمین سینٹ ؟بڑے ایوان کیلئے بڑا معرکہ شروع ہو چکا ،سینٹ الیکشن میں چیئرمین سینٹ کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ،جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفور حیدری نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔

پریذائیڈنگ افسرمظفر حسین شاہ نے پولنگ سے قبل تمام اراکین کو ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے واضح ہدایات دیں ،انہوں نے کہا یقینی بناؤں گا کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں،پریذائیڈنگ افسر نے تحفظات دور کرنے کیلئے بیلٹ باکسز کو کھول کر دکھا یا ،بیلٹ باکسز کھول کر دکھانےکے بعد سیل کردیے گئے،مظفر حسین شاہ کا کہناتھا کہ پولنگ کا عمل 5 بجے تک جاری رہے گا ،چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہوگا،ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نئے چیئرمین سینیٹ کروائیں گے۔

چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں جبکہ صادق سنجرانی حکومتی امیدوار ہیں،پولنگ سے قبل پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی اپوزیشن چیمبر میں آئے اور نون لیگی رہنماؤں اور سینیٹرز سے ملاقات کی۔

ایک دفعہ پھر چیئرمین سینٹ الیکشن کیلئے بھی ایک سینیٹر احمد خان کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا ،لیکن پریذائیڈنگ افسر کی ہدایات کے مطابق انہیں دوبارہ بیلٹ پیپر دیا گیا ۔

 ذرائع کے مطابق انہوں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے الگ سے ملاقات اور مشاورت کی،پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کے سینیٹرز اور رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔