اسلام آباد، وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مہنگائی میں کمی سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ چندماہ تک گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کیاجائے۔
اجلاس میں وفاقی وزراخسروبختیار، حفیظ شیخ، حماداظہر، فخرامام، عمرایوب، اسدعمر، ندیم بابر، وقار مسعود، تابش گوہر، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اس مو قع پر آٹا، چینی و دیگر اشیائےضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کاجائزہ لیا گیا جب کہ بنیادی اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانےکےحوالےسےاقدامات پرغور کیا گیا ۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں تاکید کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں طلب ورسد پر خصوصی توجہ رکھی جائےا ور عوام کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کی جائے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مہنگائی کی بڑی وجہ پٹرول ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ قراردیا گیا جس پر وزیراعظم نے چند ماہ کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے روک دیا ۔