چیئرمین سینٹ الیکشن میں شکست کے بعد مریم نواز کا پہلا ردعمل 

Senate Election 2021

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین سینٹ الیکشن میں شکست کے بعد پہلا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یوسف رضاگیلانی کو جیت مبارک ہو ،مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’یوسف رضا گیلانی صاحب کو جلد یا بدیر، فتح مبارک ہو۔

4d3d58594487645f45abee65942129a1

چیئرمین سینٹ الیکشن میں ایک دفعہ پھر بڑے اپ سیٹ نے اسلام آباد میں ہلچل مچا دی ،حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ،یوسف رضاگیلانی کو ملنے والے 7 ووٹ مسترد ہوئے جس کی وجہ سے گیلانی صرف 42 ووٹ لے سکے ،یوسف رضاگیلانی کے 42 ووٹوں کے مقابلے میں صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

یوسف رضا گیلانی کی شکست کے بعد ان کے بیٹے قاسم گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پریذائیڈنگ افسر نے بغیر کسی وجہ کے 7 ووٹ منسوخ کیے ،یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے شکست کے بعد ٹریبونل جانے کا اعلان کر دیا ۔