4 جولائی کو کورونا سے آزادی کا دن بھی منائیں گے، امریکی صدر کا اعلان

4 جولائی کو کورونا سے آزادی کا دن بھی منائیں گے، امریکی صدر کا اعلان
سورس:   File photo

واشنگٹن ، امریکی صدر جوبائیڈن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 4 جولائی کو ملک سے کورونا کے خاتمے کا دن منایا جائے گا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ برس 12 مارچ کو کورونا کو عالمی وبا قرار دیا تھا اور عالمی وبا قرار دیئے جانے کے ایک سال پورے ہونے کے دن صدر جوبائیڈن نے اپنے خطاب میں 4 جولائی کو امریکا سے کورونا کے خاتمے کے دن کے طور پر منانے کے عزم کیا ہے۔

یا د رہے کہ امریکا کا یوم آزادی 4 جولائی کو منایا جاتا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اس سال کے یوم آزادی کو کورونا سے آزادی کا دن قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اگر شہریوں کو اسی طرح ویکسین کے ٹیکے لگائے جاتے رہے تو 4 جولائی 2021 کو کورونا سے آزادی کا دن منائیں گے۔ 

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں تمام ریاستیں 1 مئی تک بالغوں کو ویکسین کے دونوں ٹیکے لگانے کا عمل پورا کرلیں۔ مجھے امید ہے کہ منصوبے پر عمل کیا گیا تو کورونا کیسز میں بڑے اضافے رک جائیں گے تاہم اکا دکا کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں 5 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اسکول اور کاروباری سرگرمیاں بند ہیں۔