پاکستا ن آسٹریلیاکیساتھ سفارتی،معاشی ،دفاعی تعلقات کواہمیت دیتاہے،آرمی چیف

Australian HC, Army chief discuss matters of mutual interest

راوالپنڈی:آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی اہم ملاقات ہوئی ،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےاموراورخطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر سے اہم ملاقات میں  افغان امن عمل اور دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےاموراورخطےکی صورتحال پراہم گفتگو ہوئی ،خطے میں امن و سلامتی کی کوششوں اور  تعاون بڑھانےپراتفاق کیا گیا ۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستان آسٹریلیا سے سفارتی ،اقتصادی اور دفاعی تعاون کو اہمیت دیتا ہے ،آسٹریلوی ہائی کمشنر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ،آسٹریلین ہائی کمشنرنےعلاقائی امن واستحکام کیلئےپاکستان کےکردارکوسراہا۔