سعودی عرب سے ریت کا طوفان کویت کی طرف بڑھنے لگا

سعودی عرب سے ریت کا طوفان کویت کی طرف بڑھنے لگا
سورس: File photo

کویت، سعودی عرب میں آنے والاریت کا طوفان کویت کی طرف بڑھنے لگا

کویت میں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خطرے سے آگاہ کردیا۔ ماہریں کا کہنا ہے کہ ریت کا طوفان اگلے چند گھنٹوں میں کویت کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا ۔

محکمہ موسمیات کے عہدیدار محمد کرم نے میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کو ملک میں دھول کی لہر دوڑ رہی ہے۔ تیز شمال مغربی ہواؤں کے ساتھ 70 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلتی ہوئی ان ہواؤں میں حد نظر 500 میڑ سے کم رہ گئی ہے۔

  محمد کرم نے توقع ظاہر کی کہ مٹی کی لہر اور ریتلا طوفان کویت کے بیشتر علاقوں میں  ملک کے مغرب سے آئے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہواؤں اور مٹی میں شدت کی وجہ سے کچھ کھلے علاقوں میں حد نظر صفر ہوجائے گی جبکہ کچھ رہائشی علاقوں میں 200 میٹر سے بھی کم تک پہنچ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز صبح سویرے دھول کا طوفان کم ہوجائے گا اور درجہ حرارت میں واضح کمی کے ساتھ صبح تک دھول برقرار رہے گی۔