مریم اورنگزیب کا فواد چودھری کی ٹویٹ پر ردِعمل

مریم اورنگزیب کا فواد چودھری کی ٹویٹ پر ردِعمل

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب   نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا  ہے کہ فواد  !عمران خان کو  سمجھائیں جنہوں نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  فواد چوہدری کے بیان کو حقائق کے برعکس قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ  سیاسی مخالفین کو گالی اور دھمکیاں دو، سزائے موت کی چکیوں میں ڈالو، بیٹیوں اور بہنوں کو جیلوں میں ڈالوِ،بے بنیاد الزامات لگاﺅ ، پھر  بات چیت کے لیکچر؟ فواد چودھری صاحب عوام کو پاگل سمجھا ہوا ہے کیا؟تقسیم نہ ہونے کے مشورے دے کر خود کو ، پاگل بنارہے ہیں یا پھر دوسروں کو؟

سیاست میں گند اور غلاظت عمران صاحب نے ڈالا ہوا ہے،اس گندگی اور غلاظت کو صاف کرکے معاشرے میں پھیلے تعفن اور گھٹن کو ختم کریں گے ، انشاءاللہ عدم اعتماد معاشرے سے غلاظت کے اس ڈھیر اور عدم برداشت کے منبعے کو ہٹانے کے لئے لائی جارہی ہے۔

مصنف کے بارے میں