روسی افواج کی مساجد سمیت کئی ہسپتالوں پر بمباری 

Russia Ukraine, Biden,Russia Ukraine uk, Ukraine War,

کیف:روس نے یوکرین کے چار شہر وں خارکیف ، سومی، ماریوپول اور چَرنحیف ، کا بھی محاصرہ کر لیا ،روسی فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے یوکرینی دارالحکومت میں کئی مساجد اور ہسپتالوں پر بھی بمباری کی۔

یوکرینی وزارت خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ روسی فوج نے ماریوپل میں ایک مسجد پر شیلنگ کی جس میں  ترک شہریوں سمیت 80 افراد نے پناہ لے رکھی تھی ۔

روس کا یوکرین پر حملہ چوبیس فروری سے جاری ہے اور اب اس کی فوجی پیش قدمی خاصی سست بیان کی جا رہی ہے۔ ابھی تک روسی فوجیں یوکرینی دارالحکومت پر بھی قابض نہیں ہو سکی ہیں۔ کییف میں مسلسل حملوں سے خبردار کرنے والے سائرن بجانے کا بھی سلسلہ جاری ہے تا کہ لوگ پناہ گاہوں میں داخل ہو سکیں۔

مقامی افراد کے مطابق شہر میں دہشت اور خوف و ہراس کی کیفیت ضرور ہے لیکن مجموعی طور پر شہریوں کے حوصلے بھی بلند ہیں۔ کییف کے کئی علاقوں میں مقامی افواج کی حملہ آور لشکریوں کے ساتھ جھڑپیں بھی جاری ہیں۔