دفعہ 144: عمران خان کے حکم پر بابر اعوان کی الیکشن کمیشن میں درخواست 

دفعہ 144: عمران خان کے حکم پر بابر اعوان کی الیکشن کمیشن میں درخواست 
سورس: File

اسلام آباد : عمران خان  کی ہدایت پر پنجاب میں دفعہ ایک سو چوالیس  کا نقاذ الیکشن کمیشن میں چیلنج ۔ بابر اعوان نے پٹیشن الیکشن کمیشن میں دائر کردی  ۔

بابر اعوان نے کہا ، لاہور میں دفعہ 144غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔پی ٹی آئی ریلی 2 بجے نکالی جائے گی ۔ میچ 7 بجے ہونا ہے۔تمام ادارے الیکشن کرانے کیلئے ماحول پیدا کریں۔لاہور ہائیکورٹ میں جب کیس لگا تو انہوں نے کہا کہ ہم دفعہ 144 کو ہٹا رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 لگا دی ہے، ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہوگی۔

مصنف کے بارے میں