پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے تاہم صرف آج کیلئے ریلیاں اور سیاسی سرگرمیاں محدود کی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی آزادی ہے، ہم نے آج کیلئے ریلیاں اور سیاسی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کرکٹ میچ، ٹیم کی نقل و حرکت اور میراتھن ہے، اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی کی گئی تھی اور بہت پہلے اعلان کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج انتخابی ریلی کا اعلان کر رکھا تھا تاہم نگران حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد یہ ریلی کل تک ملتوی کر دی گئی۔ 
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماءشاہ محمود قریشی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 8 مارچ کو جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا، گرفتاریاں ہوئیں، لاٹھی چارج ہوا، ظل شاہ کو شہید کیا گیا لیکن ہم چب رہے اور آج پھر وہ سب کچھ بندوبست کیا گیا ہے، اس لئے ہم نے ریلی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ انتخابی ریلی کو کل تک ملتوی کر رہے ہیں، عمران خان کا حکم ہے ریلی آج نہیں نکالی جائے، کل ہم زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالیں گے جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ خون خرابہ چاہتے ہیں اور ہم انتخابات، ہم نے ان کی چال میں نہیں پھنسنا، یہ چاہتے ہیں کہ ہم مشتعل ہوں اور یہ کارروائی کریں اور لاشیں گریں اور انتخابات ملتوی کر دئیے جائیں۔ 

مصنف کے بارے میں