وزیر اعظم سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے

وزیر اعظم سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے

اسلام آباد: وزیراعظم اہم سرکاری دورے پر چین روانہ  ہو گئے۔ وزیر اعظم بیجنگ میں ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہیں اس دورے کی دعوت چین کے صدر نے دی تھی جبکہ ستائیس ممالک کے سربراہان مملکت بھی اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کے ہمراہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، احسن اقبال، سعدرفیق، خرم دستگیر، انوشہ رحمان اور دیگر شخصیات بھی ہیں۔

نواز شریف کی  چینی صدر سے ملاقات کا امکان بھی ہے جس میں دونوں رہنماؤں  دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ سی پیک سے متعلق کئی پراجیکٹس کے ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے علاوہ مختلف عالمی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔ بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔