شیخ عبدالرحمن السدیس رمضان المبارک میں زائرین کی سیکیورٹی کے لیئے ہدایات جاری کر دیں

 شیخ عبدالرحمن السدیس رمضان المبارک میں زائرین کی سیکیورٹی کے لیئے ہدایات جاری کر دیں

مکہ مکرمہ: حرمین شریفین کے صدارتی امور کے سربراہ اور امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ عبدالرحمن السدیس نے حرم پاک میں آنے والے زائرین کی حفاظت کیلئے بھی سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکام حج وعمرہ کے دوران سکیورٹی فورسزکے تعاون سے ایک سکیورٹی منصوبہ تشکیل دیں گے جس کے تحت زائرین اور مسجد الحرام کی حفاظت ممکن بنائی جائے گی۔ مسجدالحرام میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

یاد رہے کہ یہ احکامات جمعہ کو مسجد الحرام میں پیش آنیوالے اس واقعے کے بعد جاری کیے گئے جس میں ایک شخص جس کی دماغی حالت درست نہیں تھی اور اس نے سکیورٹی اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کردیا تھا۔