ویوک اوبرائے پاکستانی سفیر منیبہ مزاری سے متاثر

ویوک اوبرائے پاکستانی سفیر منیبہ مزاری سے متاثر

لاہور:معروف مصورہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی خیر سگالی سفیر منیبہ مزاری  7 سال قبل ایک کار حادثے کا شکار ہوئی تھیں اور اسی حادثے میں وہ عمر بھر کی معذوری کا شکار ہوئیں تھیں لیکن  اس کے باوجود ان کے عزم و ہمت  میں کمی نہیں آئی اور معذوری کے بعد بھی وہ نہ صرف مصوری جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ پاکستان میں صنفی مساوات کے لیے بھی کام کر رہی ہیں۔منیبہ ایک موٹیویشنل اسپیکر بھی ہیں ۔

اس ہر دلعزیز خاتون نے گزشتہ دنوں ملائیشیا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کی جہاں ان کو بطور مقرر مدعو کیا گیا تھا ۔کانفرنس میں ان کی ملاقات بالی ووڈ کے مشہور ہیرو ویوک اوبرائے سے ہوئی ۔ویوک اوبرائے منیبہ کی عزم و ہمت کی داستاں سے بے حد متاثر ہوئے اور ان کے حوصلے کی داد دی ۔

منیبہ اس سے قبل بھی کئی بین الاقوامی کانفرنسوں میں بطور مقررہ شریک ہو کر معذوری کے خلاف اپنی جدوجہد سے آگاہ کر چکی ہیں۔نہ صرف یہ بلکہ منیبہ پسماندہ علاقوں میں بھوک سے مجبور افراد کے لیے بھی کام کر رہیں ہیں ۔اور ہمت کی یہ داستاں یہین نہیں رکتی بلکہ منیبہ پاکستان کی پہلی وہیل چئیر ماڈل بھی ہیں۔