آئی پی ایل سکینڈل : گجرات لائنز کے دو مشتبہ کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ

آئی پی ایل سکینڈل : گجرات لائنز کے دو مشتبہ کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ

نیودہلی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کو ناکام بنانے کے لیئے جواریوں نے سر توڑ کو ششیں کی مگر سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے باوجود پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سے جواریوں کو منہ کی کھانی پڑی ۔
پی ایس ایل کے بعد بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں ماضی کی طرح ایک بارپھر جوئے کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے ۔بھارتی ریاست کانپور کی پولیس نے مبینہ ”بُکی “ کو گرفتار کرنے کے بعد گجرات کے دو اہم کھلاڑیوں سے بھی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ پکڑے گئے جواریوں کی ریکی کر رہاتھا ۔ ان جواریوں کے قبضے سے چالیس لاکھ روپے سے زائد نکلے تھے ۔ جبکہ جوئے کے لیے استعما ل ہونے والے پانچ موبائل بھی ضبط کر لیے گئے تھے ۔
پکڑے جانے والے افراد میں بزنس مین رمیش نیان شاہ ، ویکاس چوہان اور رمیش کمار شامل ہیں ۔ان افراد کو اسی ہوٹل سے گرفتار کیا گیاتھا جہاں گجرات کی ٹیم ٹھہری ہوئی تھی ۔تحقیقاتی ایجنسی کا کہناہے کہ پکڑے جانے والے افراد کی نشاندہی پر گجرات لائنز کے دو کھلاڑیوں پر شبہ ظاہر کیا جا رہاہے کہ وہ بھی ان کے ساتھ ملوث ہیں ۔
تحقیقاتی ایجنسیوں نے ابھی تک ان دو کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیئے تاہم آئندہ کچھ روز میں ان دونوں کھلاڑیوں کے نام تحقیقات مکمل ہونے پر بتائے جائیںگے ۔