وزیر اعظم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

وزیر اعظم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ چینی حکام نے پاکستانی وفد کا بیجنگ ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ وزیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے جو عالمی تعاون کے حوالے سے 14 اور 15 مئی کو منعقد کیا جائے گا۔ دورے کے دوران وزیر اعظم گول میز کانفرنس کے دو اجلاسوں سے خطاب بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کا دورہ چین اس حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں وزیر اعظم کی چینی صدر اور وزیراعظم سے اہم ملاقات بھی ہو گی جس میں سی پیک کے کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف چین کے دورے کے دوران ہینگ زو اور ہانگ کانگ بھی جائیں گے جہاں ان کی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت اور بزنس لیڈرز سے ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔ یاد رہے کہ سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان سمیت 29 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں