ٹام کروز کی فلم ”دی ممی“ آئندہ ماہ ریلیز ہو گی

ٹام کروز کی فلم ”دی ممی“ آئندہ ماہ ریلیز ہو گی

لاس اینجلس : خوف اور دہشت سے بھرپور ایکشن فلم ’دی ممی‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ایلکس کرٹزمین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی قدیم دور کی ایک ایسی صحرائی شہزادی کے گرد گھوم رہی ہے، جو صدیوں کے بعد بیدار ہوکر انسانی آبادی کیلئے خطرے کا باعث بن جاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز اینابیل ویلس کے علاوہ صوفیا بوٹیلا،جیک جانسن،رسل کرو،ڈیلان سمتھ اور ریز کیمپٹن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔یہ فلم 9جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مصنف کے بارے میں