2018 میں بھی اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائیں گے، امیر مقام

2018 میں بھی اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائیں گے، امیر مقام

پشاور :  صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخواامیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے پشاور میں ہمارے جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی مگر وہ ہمیں نہیں روک سکتی عمران خان بتائیں انہوں نے عوام کی کتنی خدمت کی ہم نے عوام کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور کارکردگی کی بناء پر 2018کے الیکشن میں بھی اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائیں گے عمران خان نے بلدیاتی اداروں کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے. عمران خان کی دوغلی پالیسیوں کی وجہ سے لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر ہزاروں کی تعداد میں ن لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں .

وہ پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی اور کیپٹن (ر) صفدر نے بھی خطاب کیا امیر مقام نے کہا کہ میں ہدایت آفریدی اور اس ساتھ ہزاروں کی تعداد میں ن لیگ میں شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور وزیر اعظم اور پارٹی کی طرف سے انہیں خوش آمدید کہتا ہوں ہدایت اللہ آفریدی کی مسلم لیگ میں شمولیت پی ٹی آئی کی غیر مقبولیت کی عکاس ہے عمران خان 98ہزار ووٹ لیکر بھاگ گیا ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم آپ کو چھوڑ کر نہیں جائیں گے . عمران خان نے اتنی بڑی تعداد میں ووٹ لیکر اس حلقے کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں آپ اقتدار کو سیڑھی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اس لیے لوگ آپ کو چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہو رہے ہں یہ لو گ آپ کے دہرے معیار کو سمجھ رہے ہیں آپ کی دوغلی پالیسی کی وجہ سے آئے روز لوگ ن لیگ م یں شامل ہو رہے ہیں عمران کی دوغلی پالیسی کو عوام بخوبی جان گئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 10ارب کا الزام لگا کر کتنی کمینی حرکت کی اداروں کو بدنام کررہے ہیں کوئٹہ میں ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ واقعہ انتہائی قابل افسوس ہے اور جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں عمران خان نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ادارے کو بھی نہیں بخشا عمران خان نے ترقیاتی کاموں کا بہت دعوٰی کیا مگر وہ ترقیاتی کام کہاں ہیں کہیں نظر تو نہیں آرہا عمران خان کا ججوں کے بارے میں متنازعہ بیان افسوسناک ہے عمران خان آپ کے انٹرا پارٹی الیکشن کہاں گئے وہ بلین ٹری کہاں ہیں آپ کہہ رہے تھے انقلاب لائوں گا خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی خیبر پختونخوا حکومت سن لے مسلم لیگ ن کو جلسہ کرنے سے نہیں روک سکتی عمران بتائیں آپ کی سوشل میڈیا ٹیم پاکستان کو کس طرف لے جانا چاہتی ہے.

انہوں نے مزید  کہا کہ عمران خان آپ نے کہا تھا کہ مر جائوں گا قرضہ نہیں لوں گا ابھی کس کو لیکر گھومتے پھرتے ہو آپ نے کہا کہ 360ڈیم بنائوں گا پھر بھول گئے عمران خان کی دوغلی پالیسی کی وجہ سے لوگ عمران خان کو چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں عمران خان آپ کی دوغلی پالیسیوں پر پشاور کے عوام انگلیاں اٹھا رہے ہیں عمران خان آپ کی میرٹ کی پالیسی کدھر گئی. انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ بتائیں کہ نواز شریف کی حکومت میں کس وزیر کا کونسا سکینڈل ہے وزیر اعظم کا کونسا سکینڈل ہے کونسے ٹھیکے بک رہے ہیں کونسی نوکریاں بک رہی ہیں کس ادارے میں کرپشن ہوئی بلکہ اداروں میں استحکام ہوا ہے اس ملک کو معاشی استحکام ملا ہے یہ ہمارا گناہ ہے کہ جو ان لوگوں کو برداشت نہیں ہو رہا سی پیک کے منصوبے پر مخالفین کو تکلیف ہو رہی ہے مگر یہ ہو کر رہے گا اس منصوبے سے پاکستان کی تقدیر بدلے گی عمران خان اگر آپ بیلٹ پر یقین رکھتے ہیں جمہوری بنو آئندہ سال آئو اور ہمارا سامنا کرو اگر ہماری کارکردگی اچھی نہ ہوئی تو ہماری چھٹی ہو جائے گی ہم انشاء اللہ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائیں گے .

جبکہ ڈپٹی سپیکر مرتضٰی جاوید عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت اللہ آفریدی کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں ہدایت اللہ آفریدی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پی ٹی آئی کی غیر مقبولیت کی عکاس ہے خیبر پختونخوا میں آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہوگا آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی امیداواروں کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے امیر مقام کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) صوبے کی سب سے بڑی جماعت بنے گی قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا احسن اقدام مسلم لیگ (ن) کا خاصہ ہے وفاقی حکومت جتنے ترقیاتی کام کیے گذشتہ 20سالوں میں بھی نہیں ہوئے وزیر اعظم نے اقتدار میں آکر عوام کی خوشحالی کے متعدد منصوبے شروع کیے 2018میں خیبر پختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کا احتساب کریں گے. پی ٹی آئی نے چار سالوں میں خیبر پختونخوا میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سیمنٹ فیکٹریوں کی مد میں 30-30کروڑ روپے رشوت لی.

رہنما مسلم لیگ (ن) کیپٹن (ر) محمد صفدر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 2013کے انتخابات میں عوام نے آپ کو مسترد کیا پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا عمران خان آپ کے تمام جھوٹے الزامات ایک ایک کرتے مسترد کیے جا رہے ہیں عمران صاحب خیبر پختونخوا کے وسائل استعمال کرتے ہوئے سیاست کر رہے ہیں عمران خان آپ پاکستان کے عوام کے ساتھ زیادتی اور منافقت کر رہے ہیں عمران خان سن لیں 2018میں مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی وزیر اعظم محمد نواز شریف 2018میں ایک بار پھر ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔