مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر عائد پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار

مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر عائد پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار

جنیوا:  اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر عائد پابندی کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بھارت سے یہ پابندی فوری طور پر ختم کرنے کو کہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری رپورٹ میں بھارتی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ جموں کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے اور عشروں سے حل طلب اس تنازعہ کو جمہوری انداز میں مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی خاطر یہاں سوشل میڈیا پر عائد پابندی کو فوری طور پر واپس لے۔

اظہار رائے کی آزدای اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کے دو خصوصی مندوبین ڈیوڈ کائی اور مائیکل فراسٹ کی تیارکردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر پابندی یہاں کے مکینوں کے لئے اجتماعی سزا ہے اور یہ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کے حوالے سے بین الاقوامی معیار پر پورا نہیں اترتی۔

مصنف کے بارے میں