سعودی عرب میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کے لیے رواں برس حج کے لیے کتنی فیس ادا کرنا ہوگا،شیڈول جاری

سعودی عرب میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کے لیے رواں برس حج کے لیے کتنی فیس ادا کرنا ہوگا،شیڈول جاری
کیپشن: ریال ایسے عازمین حج سے لئے جائیں گے جو مذکورہ 6ٹاورز میں سے کسی ایک میں رہائش پسند کرینگے,فوٹؤ۔فوٹو بشکریہ العریبیہ

مکہ مکرمہ :- سعودی عرب وزارت حج و عمرہ نے 1439 ھ کے حج کے لیے سعودی عرب کے داخلی معلمین  کو نئی فیسوں کا شیڈول جاری کر دیاہے ۔ نئے فیس شیڈول کچھ اسطرح ہے ۔

۔ "الحج المیسر " پیکج کے لیے  فیس 3465 ریال (10736 پاکستانی روپے )  ۔ سب سے مہنگاترین پیکج جمرات کے پل سے متصل "ابراج " کے رہائشیوں کے لیے ہوگا جس کی فیس 11905 ریال ( 366،725 پاکستانی روپے ) ہے ۔جبکہ ان کی رہائش کسی بھی چھ ٹاوروں میں سے ایک میں ہو گی ۔

۔ اگر فیس ادا نہیں کی اور ریزرویشن منسوخ کروانی ہو گی تو اس کی کوئی فیس نہیں لی جائے ، اجازت نامہ سے یکم زی الحجہ سے پہلے 68-25 ریال فیس وصول کی جائیگی ، جبکہ حجی کے معائدے کی صورت میں 30 ذی الحج کی دوسری تاریخ ،تیسری ،چوتھی اور 7 ذی الحج تک بالترتیب 30، 40، 50، 60،70 اور سو فیصد کٹوتی کی جائیگی ، اور سات ذی الحج کے بعد کسی بھی طرح کی وصول شدہ فیس واپس نہیں کی جائیگی ۔

۔ آن لائن فیس کی مد میں 25 سے لیکر 68 ریال تک وصول کیے جائیں گے ۔جبکہ بینکوں کی فیس کی مد میں 7 ریال سے 35 ریال تک  پیکج کے حسا ب سے فیس وصول کی جائیگی ۔

وزارت حج کے مطابق رواں برس الحج الیسر کےتحت سعودی عرب سے 10 ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔الحج المیسر کرنے والے افراد ایام تشریق میں منیٰ کے اطرافی محلوں میں ٹھہریں گے اور انہیں ٹرین استعمال کرنے کی اجازت بھی ہوگی ۔

اگر کسی حج کمپنی نے وزارت حج کی دی گئی ہدایات پر عمل نہ کیا اور خیموں میں تبدیلی کی تو ان کے پوائنٹس کاٹے جائیں گے ۔خیموں کی بکنگ منسوخ کرنے کے حج کمپنیاں 20 شوال سے پہلے رابط کرسکتی ہیں اس کے بعد کیا گیا رابطہ منسوخ سمجھا جائیگا۔