ٹریفک وارڈن نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر شہباز شریف کا چالان کردیا

ٹریفک وارڈن نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر شہباز شریف کا چالان کردیا
کیپشن: شہبازشریف کا قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 2 سو روپے کا چالان کردیا۔۔۔تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:ٹریفک وارڈن لاہور نے شہبازشریف کا دوسوروپے چالان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل سوار شہبازشریف کا قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 2 سو روپے کا چالان کردیا ۔ شہباز شریف نامی نوجوان موٹر سائیکل پر اچانک مال روڈ پر جا رہا تھا تو دانستہ طور پر قانون کی خلاف ورزی کی اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ٹریفک وارڈن نے اسے قابو کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم، حسن اور حسین نواز کے بیانات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا

ٹریفک وارڈن نے شہباز شریف سے قانون کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ پوچھی تو اس نے وارڈن سے جھگڑا کرنا شروع کر دیا اور وارڈن کو لاہور کی بااثر شخصیات کے ساتھ تعلقات کی وارننگ بھی دی۔مال روڈ پر کینٹ کے علاقے میں وارڈن نے شہباز شریف کے کسی بھی دباﺅ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 200روپے کا چالان کر دیا، چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن مشہود کا کہنا تھا کہ وہ کسی دباﺅ کو خاطر میں لائے بغیراپنا فرض سرانجام دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ملتان آکر خیبرپختونخوا سے مواز نہ کر لیں، کرایہ میں دوں گا، نواز شریف
ٹریفک وارڈن نے چالان کرنے کے عوض شہباز شریف کا شناختی کارڈ ضبط کیا اور ہدایت کی ہے کہ وہ باقی شہریوں کی طرح قانون کے مطابق اپنا دو سو روپے جرمانہ ادا کرے ۔

یہ بھی پڑھیں:شمولیت کا اعلان نہیں کرتا ، شروع سے ہی ن لیگ میں ہوں، جاوید ہاشمی

شہباز شریف کا یہ جرمانہ نیشنل بینک رحمان پورہ پلازہ میں جمع کروانا ہوگا جس کے بعد انہیں اپنا شناختی کارڈ واپس ملے گا جو کینال پل مال روڈ سے وصول کیا جا سکے گا۔جیسے ہی یہ خبر سامنے آئی تو لوگوں نے سمجھنا شرو ع کردیا کہ ٹریفک وارڈن نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا چالان کردیا ہے کیونکہ جس نوجوان کا چالان کیا گیا اس کے والد کا نام بھی محمد شریف ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں