چیف جسٹس نے سانحہ 12 مئی کے کیس کی فائل طلب کرلی،ایئر بلیواور شاہین ایئر لائنز کو جرمانہ کردیا

چیف جسٹس نے سانحہ 12 مئی کے کیس کی فائل طلب کرلی،ایئر بلیواور شاہین ایئر لائنز کو جرمانہ کردیا
کیپشن: ایک خاتون نے چیف جسٹس کی گاڑی کے آگے آنے کی کوشش کی ...فائل فوٹو

کراچی :چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ 12 مئی کے کیس کی فائل طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 12 مئی کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،چیف جسٹس ثاقب نثار مقدمات کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری پہنچے تو انہوں نے کہا کہ 12 مئی کو کراچی میں المناک واقعہ ہوا،پہلے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم، حسن اور حسین نواز کے بیانات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے وکیل فیصل صدیقی سے استفسار کیا کہ کیا سانحہ کی تحقیقات نہیں ہوئی؟وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کیس نمبر دیں ہم جائزہ لیں گے،چیف جسٹس آف پاکستان نے 12 مئی کیس کی فائل طلب کرلی۔

قبل ازیں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی آمد پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، ایک خاتون نے چیف جسٹس کی گاڑی کے آگے آنے کی کوشش کی لیکن خاتون پولیس اہلکار نے اس خاتون کو پکڑ کر پیچھے کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ملتان آکر خیبرپختونخوا سے مواز نہ کر لیں، کرایہ میں دوں گا، نواز شریف

ایک اور کیس میں سپریم کورٹ نے پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے پر ایئر بلیواور شاہین ایئر لائنز کو جرمانہ کردیا جبکہ عدالت نے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کیلئے سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کو ایک ہفتہ کی مہلت دے دی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ایم ڈی ایئر بلیو کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے اب تک طیارہ حادثہ کے متاثرین کو رقم ادا کیوں نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیں:شمولیت کا اعلان نہیں کرتا ، شروع سے ہی ن لیگ میں ہوں، جاوید ہاشمی

پی آئی اے کی نجکاری اور پائلٹس کی ڈگری عام کی تصدیق کے معاملے پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ائیر بلیو کا چیف ایگزیکٹو کون ہے۔جس پر ایم ڈی ائیر بلیو جنید خان عدالت میں پیش ہوئے جن سے جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ بتایا جائیں کہ آپ کے پاس کتنے پائلٹس ہیں،اب تک پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کیوں نہیں ہوئی۔ایم ڈی ایئر بلیو نے جواب دیا کہ ہمارے پاس 101 پائلٹس ہیں،251 عملہ ہے۔

ڈگریوں کی تصدیق میں عدلت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ ائیر بلیو کو 50 ہزار روپے جرمانہ ،50 ہزار روپے فاطمہ فاﺅنڈیشن میں جمع کرائیں،اگر کوئی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہوا تو ایم ڈی جنید خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔

جنید خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا ایئر بلو سے کوئی تعلق نہیں،ٹی وی پر بریکنگ نیوز چل رہی ہے شاہد خاقان عباسی ایئر بلو کے سربراہ ہیں ،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چلنے دیں بریکنگ نیوز ، سیاسی لوگوں کے خلاف چلتی رہتی ہے بریکنگ نیوز ۔

ملازمین کی تنخواہ نہ دینے پر چیف جسٹس نے ایم ڈی پی آئی اے کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ خدا کو خوف کریں ایئر پورٹ پر دیکھا برا حال ہے ۔چیف جسٹس نے ایم ڈی پی آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ دہری شہریت رکھتے ہیں ؟ جس پر جنید خان نے جواب دیا کہ جی کینیڈین شہری ہوں۔جسٹس ثاقب نثار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہری شہریت رکھتے ہیں اور عدالتی احکامات سے کھیل رہے ہیں،تین دن میں مکمل تفصیلات نہ دی تو سخت حکم دیں گے۔

عدالت نے شاہین ایئر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے جرمانے کی رقم فاطمید فاﺅنڈیشن کو دینے کا حکم جاری کیا۔ا یئر بلو حادثہ کے متاثرین بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے اور کہا کہ ہم 2010 میں حادثے کا شکار ہوئے تھے آج تک ایئرلائن نے مکمل معاوضہ نہیں دیا ،حادثے میں 147افراد شہید ہوئے ، فی کس پچاس لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اگر کرپشن ہے توسامنے لاؤ، ورنہ استعفیٰ دو اور گھر جاؤ ، مریم نواز

چیف جسٹس نے بھوجا ایئر لائن حادثہ کی بھی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ایم ڈی ایئربلیو کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں اب تک رقم ادا کیوں نہیں کی ؟آپ کل چیک کرکے لے آئیں ، عدالت میں رقم جمع کرا دیں ،حلف نامے کے ساتھ اور فہرست لے کر آجائیں کل،واجب الادا رقم سمیت اتوار کو کراچی رجسٹری پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں