سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم جاری کردیا

سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم جاری کردیا
کیپشن: نجکاری کا مطلب یہ ہے کہ کراچی کے لوگوں کو جہنم میں ڈال دیں؟جسٹس ثاقب نثار۔۔۔تصویر بشکریہ اے پی پئی

کراچی:شہر قائد میں لوڈشیڈنگ سے ستائے شہریوں کیلئے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کئی کئی گھنٹے بجلی غائب ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم، حسن اور حسین نواز کے بیانات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کراچی الیکٹر ک سپلائی کمپنی(کے الیکٹرک) کے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 20 مئی کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ حکم جاری کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ کیا نجکاری کا مطلب یہ ہے کہ کراچی کے لوگوں کو جہنم میں ڈال دیں؟ کراچی کے لوگ تباہ ہوگئے، کیا ان کو بجلی دینا آپ کا کام نہیں؟ رمضان شروع ہورہا ہے اس طرح تو پورا رمضان گزر جائے گا کراچی کے لوگ بلک جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ملتان آکر خیبرپختونخوا سے مواز نہ کر لیں، کرایہ میں دوں گا، نواز شریف
کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ فالٹس کی وجہ سے مسائل آتے ہیں۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ فالٹس کی صورت میں بیک اپ کیوں نہیں ہوتا؟۔ کے الیکٹرک کے سی ای او طیب ترین نے عدالت میں بتایا کہ کراچی میں طلب 3200 میگا واٹ ہے جبکہ کے الیکٹرک کی پیداوار 2650 میگا واٹ ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو کس نے لوڈ شیڈنگ کی اجازت دی؟ یہ تو مجرمانہ غفلت ہے کیا آپ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دے دیں؟۔ سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کو لوڈ مینجمنٹ کے نام پر غیر ضروری لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے 20 مئی کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس نے سانحہ 12 مئی کے کیس کی فائل طلب کرلی،ایئر بلیواور شاہین ایئر لائنز کو جرمانہ کردیا

سپریم کورٹ نے حیدرآباد میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے سربراہ کی سرزنش کی۔ عدالت کے روبرو سربراہ حیسکو نے بتایا کہ ہم تو کنڈا ڈالنے اور بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ایسے پرزے نہ منگوائیں جس کی ضرورت نہیں، پی آئی اے نے بھی ایسے جہازوں کے پرزے بھی منگوا لیے جو ان کے پاس ہی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اگر کرپشن ہے توسامنے لاؤ، ورنہ استعفیٰ دو اور گھر جاؤ ، مریم نواز

اگر لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو آپ کے گھر پر 12 گھنٹے کے لیے بجلی بند کردیں گے اور جنریٹر چلانے کی اجازت بھی نہیں دیں گے، عدالت نے حیسکو کو بجلی چوری کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا جامع پلان بنا کر دیں۔ سپریم کورٹ نے بجلی چوری کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا جامع پلان بنا کر دینے کا حکم دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں