ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین منصور احمد کی طبیعت پھر بگڑ گئی

ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین منصور احمد کی طبیعت پھر بگڑ گئی
کیپشن: ان کوآئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے...فائل فوٹو

کراچی:پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپین گول کیپر منصور احمد کی طبیعت مزید خراب ہو گئی اور ان کوآئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میشا شفیع نے علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب دیدیا

ذرائع کے مطابق سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد کی حالت پھر بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں دل کی مخصوص مشین 'ہارٹ لنگز مشین' لگا دی گئی ہے ۔منصور احمد دل کے عارضے میں زیر علاج ہیں اوروہ گزشتہ کئی ماہ سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا نے اداکارہ سونیا کپور سے دوسری شادی کرلی

خیال رہے کہ عالمی شہرت یافتہ گول کیپر کا دل صرف 20 فیصد کام کر رہا ہے، ان کے دل میں 7 سٹنٹس ڈالے جا چکے ہیں جبکہ گردوں اور پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد نے پاکستان میں دل کا آپریشن کرانے سے انکار کردیا

آج صبح منصور احمد کی حالت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں وارڈ سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کردیا گیا اور ہارٹ لنگز مشین لگا دی گئی۔یاد رہے کہ منصور احمد سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ملاقات کی تھی اور منصور احمد کا علاج کرانے کا اعلان کیا تھا۔اس کے علاوہ منصور احمد نے بھارت سے بھی درخواست کی تھی کہ ان کو علاج کی سہولیات دی جائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں