تاریخی ٹیسٹ میچ،آئرلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

تاریخی ٹیسٹ میچ،آئرلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ
کیپشن: امام الحق اور فہیم اشرف آج ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں۔۔۔تصویر بشکریہ آئرلینڈ کرکٹ ٹوئٹر

مالاہائیڈ:آئرلینڈ نے اپنے اولین تاریخی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا نے اداکارہ سونیا کپور سے دوسری شادی کرلی

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد تاریخی ٹیسٹ میچ کی ٹاس بارش کے باعث ایک دن کی تاخیر کے بعد ہوگئی ہے جبکہ میزبان ٹیم نے شاہینوں کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

e16440ff9b923776f70d65be0c5740cd

ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے آئرلینڈ کے کپتان پورٹر فیلڈ نے کہا کہ یہ ان کیلئے بہت بڑا دن ہے۔پاکستان کی طرف سے سرفراز احمد ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق اور فہیم اشرف آج ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میشا شفیع نے علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب دیدیا

8904b77c64c3ea32c64c280763369c64

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئرلینڈ میں شدید بارش کے باعث پہلے روز کا کھیل نہیں ہوسکا تھا جبکہ آج 98 اوورز کا کھیل ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں