آسٹریلیا کی جنوبی مشرقی ریاستیں تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں سے شدید متاثر

آسٹریلیا کی جنوبی مشرقی ریاستیں تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں سے شدید متاثر
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

سڈنی: آسٹریلیا کی جنوبی مشرقی ریاستیں تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ 129 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

آسٹریلیا کی ریاستں وِکٹوریا اور تسمانیہ تیز ہواؤں اور بارشوں کی زد میں آگئیں۔ 1960 کے بعد سے اب اتنے بڑے پیمانے پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ سیلابی بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ مختلف علاقوں میں سیکڑوں گھر پانی میں ڈوبے پڑے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپین گول کیپر منصور احمد انتقال کرگئے
  یہ خبر بھی پڑھیں: تاریخی ٹیسٹ میچ،آئرلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں