محمد حفیظ نے آئی سی سی کے دہرے میعار کیخلاف آواز اٹھا دی

محمد حفیظ نے آئی سی سی کے دہرے میعار کیخلاف آواز اٹھا دی
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: قومی ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ نے آئی سی سی پر الزام عائد کرتے ہوئے بالنگ ایکشن جانچنے کے معیار کو امتیازی قرار دے دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد حفیظ نے آئی سی سی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ کہیں طاقت، کہیں تعلقات قانون پر اثر انداز ہورہے ہیں۔محمد حفیظ نے سوال اٹھایا کہ انسانی آنکھ صرف ایک ڈگری کا فرق کیسے دیکھ سکتی ہے؟ رپورٹ کرنے والوں کو میرا 16 ڈگری کا خم نظر آگیا ، دوسروں کا 25 اور 30 ڈگری کا خم بھی نہ دیکھ سکے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔بائیو مکینک لیب میں محمد حفیظ نے باؤلنگ ٹیسٹ پاس کر لیا ، ذرائع

ان کا کہنا تھا کہ کچھ کرکٹ بورڈز کی طاقت کے سامنے کوئی بولنا نہیں چاہتا، تعلقات خراب ہونے کے ڈر سے رعایتیں دی جاتی ہیں۔محمد حفیظ نے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کے بائیو مکینک ٹیسٹ کرانے کی تجویز دے دی۔