سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک


ریاض: سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


ترجمان سعودی فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قطیف کے رہائشی اپارٹمنٹ کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں سے ہتھیار پھینکنے کا مطالبہ کیا، جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں حملہ آور مارے گئے۔ آپریشن میں کسی سیکیورٹی اہل کار یا شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔